پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا۔ مستقبل میں صارفین سے بجلی اور گیس کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔ صرف مستحق بجلی صارفین کو بے نظیر انکم اسپورٹس پروگرام کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا، آئی ایم ایف کو حالیہ ٹیرف ری اسٹرکچرنگ ،سبسڈی پر بریفنگ دی جائے گی، مستقبل میں صرف مستحق صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
پاور ڈویژن نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا، کراس سبسڈی یا دیگر صارفین ، شعبے پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ، مستحق صارفین کو صرف بجٹڈ سبسڈی دی جائے گی ، دیگر صارفین سے بجلی کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔
ذرائع پاور ڈویژن گیس کے شعبے میں بھی کراس سبسڈی کو ختم کیا جائے گا، گیس شعبے کی کراس سبسڈی کو آئندہ بجٹ میں رکھا جائے گا، گیس شعبے کی 225 ارب روپے کی کراس سبسڈی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفدجولائی تادسمبر 2025 کےدوران معاشی کارکردگی اورمقررہ اہداف میں پیشرفت کاجائزہ لے گا،مشن کوٹیکس اصلاحات،توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔




















