وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان سے ترکیہ کی ائیر لائن پیگاسس اور ہٹ اٹ کی چیئرپرسن نور گوکمان نے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا کہا پاکستان اور ترکیہ کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ دلی رشتوں میں بندھے ہیں۔ ہٹ اٹ اور پیگاسس کی چیئرپرسن نے کہا ترکیہ پاکستان کے ساتھ بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں اضافے کا خواہاں ہے۔
مواصلات اور ہوابازی کے شعبوں کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے مشن کے سلسلے میں ترکش ائیر لائن پیگاسس اور ہٹ اٹ کی چیئرپرسن نور گوکمان اسلام آباد میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ۔ مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان سے ملیں۔ دونوں ممالک کے درمیان قائم تاریخی دوستانہ تعلقات کے فروغ اور تجارتی مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام گہرے دلی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔ تجارتی حجم میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ بھی مشترکہ خواہش ہے۔ چیئرپرسن ہٹ اٹ اینڈ پیگاسس نور گوکمان نے پاکستان میں مواصلات کے ساتھ شہری ہوابازی کے امور میں اظہار دلچسپی ظاہر کی۔ کہا ترکیہ پاکستان کے ساتھ بزنس ٹو بزنس روابط مضبوط تر کرنا چاہتا ہے۔۔ ہٹ اٹ پی آئی اے کا سب سے بڑا شراکت دار اور دنیا میں ہوا بازی کا تیسرا بڑا ادارہ ہے۔ کمپنی 70 بڑی ائیرلائنز کے ساتھ مارکیٹ شئیر رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کا ہٹ اٹ اینڈ پیگاسس کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کیلئے گہری دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ کہا مواصلات کے شعبے میں بڑے پیمانے پر مثبت تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ سرمایہ کاری کے شعبے میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔ ملاقات میں ہٹ اٹ کے چیف آفیسر اطیلہ لیزے اور پاکستان کے لئے کوآرڈینیٹر آسی غامزے بھی شریک تھے۔