اسلام آباد کی ٹریل فائیو پر غیرملکی جوڑے سے موبائل فون چھیننے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا۔
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم کا آج عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کچہری سے نکلتے ہی ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گیا۔
فرار ملزم کا تعاقب کرنے والا اہلکار سرینگر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔