پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاک آرمی کی کاوشوں سے کراچی میں موجود ہاکی گراؤنڈ ایک بار پھر نیشنل اور انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹس کیلئے تیار کیا گیا ۔
ایک عرصہ سے تکنیکی و معیاری کام کا منتظر ہاکی سٹیڈیم پی ایچ ایف اور پاک فوج کے تعاون سے ہاکی کے شائقین کیلئے ایک خوبصورت منظر پیش کرنے لگا
ہاکی سٹیڈیم میں تعمیری کام مکمل ہوتے ہی 68ویں ڈی ایچ اے کراچی قومی ہاکی چیمپئن شپ 2024 منعقد کیا گیا،قومی چیمپئن شپ کا فائنل دیکھنے کیلئے کراچی کی عوام پر جوش رہی،قومی چیمپئن شپ میں 14 ٹیموں نےحصہ لیا۔
سیمی فائنل تک چارٹیموں نےرسائی حاصل کی جنمیں پاکستان کسٹمز کی ٹیم کا مقابلہ نیشنل بینک کی ٹیم سے اور ماڑی پٹرولیم کا مقابلہ ائیر فورس کی ٹیم سے ہوا،فائنل میں پاکستان کسٹمز اور ماڑی پیٹرولیم کی ٹیموں نے رسائی حاصل کی۔
فائنل میں پاکستان کسٹمز اورماڑی پیٹرولیم کی ٹیموں کےمابین کانٹےکامقابلہ ہوا،تاہم، پاکستان کسٹمز کی ٹیم نے ماڑی پٹرولیم کی ٹیم کو 9 گولز کے مقابلے میں 10 گولز سے شکست دے کر فتح حاصل کی اورچیمپئنز قرار پائے۔
68ویں نیشنل سینئر ہاکی چیمپئنشپ میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورحصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔
کورکمانڈر نےکھلاڑیوں کے بلند حوصلہ کو سراہا اور کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اورقوم کا ہر فرد اوراسٹیک ہولڈرز اسکے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔