امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں خوفناک آگ بے قابو، آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ہوگئے۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں آگ 6مقامات تک پھیل چکی ہے،آتشزدگی سے 1100 گھر اور عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں،آتشزدگی کے باعث 1600ایکٹر رقبہ جل چکا ہے،آگ نے 108 کلومیٹر علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہو گئے،آگ سے متاثرہ علاقوں سے ایک لاکھ شہری محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے،خوفناک آگ کے باعث 15لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں،آگ سے نقصانات کا تخمینہ پچاس ارب ڈالر سے زائد ہو چکا ہے۔