ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے قدرتی چلغوزے اور زیتون کے باغ میں آگ بھڑک اٹھی۔
ڈیرہ اسماعیل خان کوہ سلیمان کے قدرتی چلغوزے اور زیتون کے باغ میں اگ بھڑک اٹھی جو پچھلے آٹھ گھنٹوں سے لگی ہوئی ہے مگر بجھانے کے لیے کوئی انتظامات نہیں ہیں آگ پانچ کلومیٹر شمال کی سائیڈ پر پھیل چکی ہے اور جنوبی سائیڈ پر بھی دو کلومیٹر سے زائد جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
پہاڑ کے شمال میں گاؤں تجری اور دوسرے پہاڑ کے جنوب میں المر کلاں میں آگ دیکھی جا سکتی ہے آگ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر درازندہ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک سازش کے تحت ان قدرتی جنگلات میں ہر ماہ آگ بھڑک اٹھی ہے مگر محکمہ جنگلات اس حوالے سے قدرتی زیتون اور چلکوزے کے جنگلات کو بچانے حوالے سے کوئی خاطرخواہ اقدامات کرنے سے قاصر ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر مختلف چرند پرند دی موجود ہے اور ان کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔