لکی مروت کے علاقے ملنگ اڈا کے قریب سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پردہشتگردوں کی موجودگی پرسی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ جھڑپ کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں کی شناخت شفیق، فدا الرحمن اور مجاہد کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا۔