پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ،جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی ،دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 868پوائنٹس گر کر1لاکھ 13 ہزار 280 پر آگیا
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔