وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں حوالہ،ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا۔
ایف آئی اے نے حوالہ ، ہنڈی اور غیرقانونی فارن ایکسچینج کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر 48 چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران 59 افراد کو گرفتار کرکے 48 مقدمات درج کیے گئے۔ اس عرصے کے دوران 11 افراد کے خلاف غیرقانونی کرنسی ایکس چینج پر انکوائریاں شروع کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق انکوائری کے بعد مزید 9 مقدمات درج کرلیے گئے۔ چھاپوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد ڈالرز بھی پکڑے گئے۔ دیگر مختلف ممالک کی 20 ملین سے زائد کرنسی قبضے میں لی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حوالے ہنڈی میں استعمال ہونے والے ستانوے ملین سے زائد روپےبھی قبضے میں لیے گئے۔ مجموعی طور پر ڈیڑھ 100 ملین روپے سے زائد کی رقم پکڑی گئی۔