کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کرنسی مارکیٹس میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کےبعد 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 24 پیسے کا ہوگیا۔