کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کینیڈا قیامت تک امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے دونوں ممالک کی کمیونیٹیزاورکاروباری شخصیات کے اچھے تعلقات ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرکینیڈین وزیرخارجہ میلانی جولی نے بھی ردعمل میں کہا معیشت اورہمارے لوگ مضبوط ہیں،خطرات کا مقابلہ کریں گے،دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو اقتصادی طاقت کے استعمال کی دھمکی
خیال رہےکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔
ٹرمپ نےکینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش کو دہرایا تھا