مودی کے جنگی جنون اور انتہاپسند سوچ کے باعث بھارتی فوج کےاہلکار خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے ساوجیاں میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کرشنا نامی فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سےخودکُشی کی۔ گذشتہ ماہ ضلع شوپیاں میں بھی ایک سی آر پی ایف اہلکار نے بھی اسی طرح اپنی جان لے لی تھی ۔
بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی مسلح افواج میں گذشتہ سال خودکشیوں کے 787 واقعات رپورٹ ہوئے ۔ خودکُشیاں کرنے والوں میں بھارتی فوج کے 591، فضائیہ کے 160 اور بحریہ کے 26 اہلکار شامل تھے ۔
رپورٹ کے مطابق 2023 میں ہندوستانی مسلح افواج نے اپنے اہلکاروں کی 120 خودکشیوں کی اطلاع دی ۔
بی جے پی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 8 لاکھ سے زائد فوجی اور 3 لاکھ سے زائد سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوان تعینات کر رکھے ہیں ۔ کنفیڈریشن آف ایکس پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق 2014 سے 2023 کےدوران 423 سی آر پی ایف اہلکاروں نےخودکُشی کی ۔
کنفیڈریشن کے صدر رنبیر سنگھ کا کہنا تھا یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ پچھلے کچھ برسوں میں خودکشی کرنے والے جوانوں کی تعداد لڑتے ہوئے مارے جانے والوں سے زیادہ ہے ۔