کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب نئے سال کے آغاز میں ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے 280 روپے کے ہندسے کو چھو لیا۔
ای کیپ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بڑھتی درآمدات کے باعث ڈالر کی مانگ بڑھ گئی ہے۔