بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے 10 بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
ایک طرف چین نے لداخ میں کئی متنازع علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تو دوسری جانب بھارت کے اندر جاری علیحدگی پسند تحریکوں سے جھڑپیں زور پکڑ گئی ہیں، حالیہ واقعہ میں ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے دس بھارتی سیکیورٹی اہلکار مار ڈالے ہیں۔
بھارت کی بہت سی ریاستیں مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے تنگ ہیں اور آئے روز فالس فلیگ آپریشنز کی آڑ میں بے گناہ لوگ جان سے جاتے ہیں ۔
چھتیس گڑھ میں ہونے والا حملہ بھی بھارت میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کی عکاس ہے۔
ضلع بیجاپور میں حملہ کے دوران ہلاک ہونے والے 10 سیکیورٹی اہلکار نارائن پور، دانتے واڈا اور بیجاپور میں آپریشن کے بعد واپس آرہے تھے ۔
رپورٹس کے مطابق چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور ماؤ نواز باغیوں کے درمیان جھڑپیں گذشتہ کئی روز سے جاری ہیں جس میں دونوں طرف سے بھاری جانی نقصان ہوچکا ہے ۔