احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی 190 ملین پاونڈکیس میں رسیدیں نہیں دکھا سکے ، مذاکرات کی کامیابی کادارومدار پی ٹی آئی کےمطالبات پرہوگا۔
ناروال میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار پی ٹی آئی کے مطالبات پر ہوگا حکومت جو مطالبات پورے کر سکتی ہے ضرور پورے کرے گی ۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ہیں وہ اس لیے قید ہیں کہ ایک سو نوے ملین پاونڈ میں رسیدیں نہیں دکھا سکے وہ پچاس ارب چوری کی رسیدیں دکھا دیں تو رہا ہوجائیں گے ورنہ انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔