بالی ووڈ اداکار وگلوکار ہمیش ریشمیا کے ڈائیلاگ بازی سے لےکرہائی اوکٹین ایکشن سےبھرپورفلم 'روی کمار' کا ٹریلرجاری کردیاگیا،کیتھ گومزکی ہدایت کاری میں بننے والی'فلم 7 فروری 2025 کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔
View this post on Instagram
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہمیش ریشمیا نے 2007 اداکاری میں ڈیبیو کیا اور بعد میں فلم انڈسٹری میں متعدد کرداروں میں نظر آئے، 2014 میں فلم 'دی ایکسپوز' فلم سپر ہٹ رہی،فلم میں انکے گانے 'آپکا کا سرور' کو بہت مقبولیت ملی،جس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
اب کافی عرصے کے بعدہمیش ریشمیا کی بڑی سکرین پر 80 کی دہائی جیسی فلم کیساتھ واپسی ہوئی ہے،ہمیش فلم میں نہ صرف پروڈیوسر میوزک ڈائریکٹر اور اداکار ہیں،بلکہ انہوں نے بیک گراؤنڈ اسکور کرنے کے ساتھ اس فلم کی کہانی اور اسکرین پلے بھی لکھا ہے،معروف اداکار'پربھو دیوا' فلم میں منفی کردار ادا کرنےکیلئے چنا گیا ہے۔
فلم کے ایکشن میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے سنیل روڈریگس اور 2017 ریلیز ہونے والی منی ہست فلم میں اسٹنٹ ایکٹر کے فرائض انجام دینے والے ڈینی جارڈن کجور سیجیو جیسے ناموں کو شامل کیاگیا ہے۔