پاکستان کرکٹ ٹیم کے 4 باؤلرز نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں ’ رنز دینے کی سنچری ‘ کی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا آغاز کیپ ٹاؤن میں ہوچکا ہے اور میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 615 رنز بنا کر مہمان ٹیم کے خلاف سکورز کا پہاڑ کر دیا ہے۔
پہلی اننگ میں جنوبی افریقا کی جانب سے 2 بیٹرز نے سنچری جبکہ ایک نے ڈبل سنچری کی سکور کی ہے۔
میزبان ٹیم کے ریان ریکلٹن 259 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے 106 اور کیل ویرین نے 100 رنز کی اننگز کھیلیں۔
دوسری طرف پاکستان کی جانب سے 4 باؤلرز نے ’ رنز دینے کی سنچری ‘ کی جس کے نتیجے میں جنوبی افریقا رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔
عامر جمال
پاکستان کے لئے عامر جمال سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے کل 20 اوورز میں 110 رنز بغیر کسی وکٹ کے دیے۔
عامر 3 اوورز میڈن کرانے میں کامیاب رہے۔
خرم شہزاد
پاکستان کی جانب سے رنز دینے کی سنچری کرنے والے دوسرے باؤلر خرم شہزاد تھے جنہوں نے اپنے 25 اوورز میں 123 رنز دیے اور 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خرم شہزاد کی جانب سے 4 میڈن اوورز کرائے گئے۔
میر حمزہ
تیسرے باؤلر میر حمزہ تھے جنہوں نے 30 اوورز میں 127 رنز دیئے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔
میر حمزہ نے 3 میڈن اوورز کرائے۔
سلمان آغا
سلمان علی آغا نے سب سے زیادہ 38 اوورز کرائے جن میں انہیں 138 رنز کھانے پڑے تاہم، وہ 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
سلمان علی آغا کے میڈن اوورز کی تعداد 4 رہی۔
محمد عباس
پاکستان کی جانب سے محمد عباس کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 27.3 اوورز میں 94 رنز دیے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔