چین میں کورونا کے 5 سال بعد کووڈ 19جیسا نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کا نام ہیومن میٹا نیمو وائرس (ایچ ایم پی وی) ہے۔
چین میں موسمی وائرس ’’ہیومن میٹا نیمووائرس‘‘ کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد وزارت صحت نے قومی ادارہ صحت کو وائرس کی نگرانی کی ہدایت کردی۔
وزارت قومی صحت نے متعلقہ حکام و ماہرین کا ویڈیو لنک اجلاس بھی بلالیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ہیومن میٹانیمو وائرس‘‘ سانس کے ذریعے پھیل کر بچوں کو متاثر کرتا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نزلہ، زکام اور بخار ’’ایچ ایم پی وی‘‘ وائرس کی عام علامات ہیں، پاکستان میں وائرس موجود تو ہے مگر ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا، ابھی وائرس پھیلنے کا خدشہ نہیں تاہم احتیاطی اقدامات کرنا ہوں گے۔
ماہرین طب کہتے ہیں کہ جب تک وائرس جینیاتی ساخت تبدیل نہ کرے اس سے کوئی خطرہ نہیں، عالمی ادارہ صحت یا چین نے بھی کسی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا۔