ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے کاوشیں جاری ہیں، حکومت کی جانب سے جدت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ اقدامات اور مؤثر حکمت عملی بنالی گئی۔
انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن اور نیشنل سیڈز ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا زراعت کے شعبے میں اہم اشتراک ہوگیا، زراعت کے شعبے میں تعاون، جدت اور کامیاب کاروباری ماڈلز کے فروغ میں دونوں کا اہم کردار ہے۔
ایس آئی ایف سی نے جدید ٹیکنالوجیز سے کسانوں اور تحقیقاتی اداروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے مؤثر اقدامات کی حمایت کی ہے، کسانوں، زرعی یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کو جدید ترین ٹیکنالوجیز اور وسائل کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
حکومتی تعاون سے زراعت میں جدید ایگری ٹیک مصنوعات کے ذریعے عالمی معیار کی ترقی کی کوششیں کی جارہی ہے، ایس آئی ایف سی نے کسانوں کی زندگی میں بہتر تبدیلی لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کے بھرپور استعمال کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومتی عزم کی عکاسی کرتے ہوئے زراعت کے شعبے میں جدت و ترقی کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔