کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی۔