سابق آسٹریلوی آل راؤنڈرشین واٹسن نےآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیےپاکستان کا دورہ نہ کرنے کے بھارت کے فیصلے کو پاکستان میں کرکٹ شائقین کے لیے "بدقسمتی" قرار دیا ہے۔
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈرشین واٹسن نےبھارت اورپاکستان کرکٹ کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا یہ افسوسناک ہے کہ معاملات اس طرح ہوئے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ سب سے زیادہ پسندیدہ چیز بھارت،پاکستان کا میچ دیکھنا ہے۔
شین واٹسن نے مزیدکہا جب بھی یہ دونوں ٹیمیں آپس میں کھیلتی ہیں چاہےآئی سی سی ایونٹس میں ہو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ اس میں کیا داؤ پر لگا ہے,بطور آسٹریلوی میں جانتا ہوں کہ انگلینڈ ہمارے لیے کتنا بڑا حریف ہےپاکستان بھارت بھی اسی طرح بڑے حریف ہیں،پاکستان بھارت کامیچ شائقین کرکٹ مس نہیں کرنا چاہتے تو یہ افسوسناک ہےکہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جا رہا، چیمپئنز ٹرافی پاکستان کرکٹ شائقین کے لیے بہت بڑا لمحہ ہوگا کہ انہیں اپنے ملک میں عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔
پی ایس ایل کھیلنے پہلی مرتبہ جب پاکستان گیا وہاں کے لوگوں کی محبت اور جذبہ دیکھ کر بہت حیرانگی اور خوشی ہوئی،پاکستان میں کافی عرصے سے کرکٹ شائقین لائیو کرکٹ سے محروم تھے۔
آئی سی سی مینزچیمپئنز ٹرافی 2025، جوکہ 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے،میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔