پاک بحریہ نے انسداد منشیات آپریشن کے دوران منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران بڑی کھیپ ضبط کی جبکہ آپریشن شمالی بحیرہ عرب میں کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کر کے منشیات قبضے میں لے لیں جو کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔
ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 10لاکھ ڈالر ہے۔
منشیات کی یہ کھیپ سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جا رہی تھی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔