محکمہ ایکسائز پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 60 لیٹر جعلی شراب قبضے میں لے کر مقدمہ درج کروا دیا۔
ایکسائز حکام کے مطابق، ملزم ولید اسحاق کرامت کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم 30، 30 لیٹر کی دو گیلن میں جعلی شراب لے جا رہا تھا۔
محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر جعلی مواد سے سینکڑوں لیٹر شراب بنا کر فروخت کرنا تھی۔انسپکٹر قمر زیدی کی سربراہی میں ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کی اور جعلی شراب کو ضبط کر لیا۔
ایکسائز ٹیم نے ضبط شدہ مواد کے سیمپل لے کر مزید تجزیہ اور رپورٹ کے لیے متعلقہ محکمہ کو بھیج دیے ہیں۔محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت اور قانون کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔