نیب کے 137 پراسیکیوٹرز کو ایک سال کی توسیع مل گئی۔ چیئرمین نیب کی منظوری سے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کو بھی ایک سال کی توسیع دی گئی ہے۔ نیب راولپنڈی کے سردار ذوالقرنین، عرفان بھولا اور عثمان مسعود کو بھی توسیع مل گئی۔ توسیع پانے والوں میں نیب کے تمام ریجنل پراسیکیوٹرز اور اسپیشل پراسیکیوٹرز بھی شامل ہیں۔