نئے سال کےموقع پر پاک فوج کے شمالی وزیراستان،سیاچن اور کشمیری سرحدوں پر تعینات جوانوں نے عوام کیلئےخصوصی پیغام میں کہا کہ ہم پورے ملک و قوم اور ایل او سی کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کو دل کی گہرائیوں سے نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
فوجی جوانوں نے پیغام میں کہا ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم آخری دم تک اپنے ملک کی حفاظت کریں گے،امید کرتا ہوں کہ آنے والا نیا سال ہم سب کے لیے روشن اور پر امید ہوگا،پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور دشمن کی کسی بھی قسم کی جارہیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔
الحمدللہ پاکستان کا بارڈر محفوظ ہےاورہم مادر وطن کی حفاظت کے لیے یہاں موجود ہیں،میں لیپا سیکٹرکشمیر سے تمام پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،نئے سال کے لیے بہت بہت نیک خواہشات اور دعائیں تاکہ ہمارا پیارا پاکستان محفوظ اور مضبوط رہے۔
سیاچین کی برف پوش چوٹیوں سے اہل وطن کو نیا سال مبارک ہو، ہم وطن عزیز کے دفاع کے لیے تیار کھڑے ہیں،نیا سال امید ہے کہ عزم اور خوشحالی کا پیغام لےکر آئے گا ہم سب مل کر اپنے وطن کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انشاللہ ہم قوم کی توقعقات پر پورا اتر کر پاکستان کودنیا کی نظر میں بےمثال بنا دیں گے،تمام کشمیری بھائیوں خصوصاََ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو نیا سال مبارک ہو۔نئےسال کے لیے بہت سی نیک خواہشات اور دعائیں تاکہ ہمارا پیارا پاکستان خوشحال، مضبوط اور محفوظ ہو۔
ہم اپنے فرائض کوبہترین طریقے سےسرانجام دینے کے لیے پرعظم ہیں، انتہائی لگن اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ملک کا دفاع کر رہے ہیں،ہم اپنے فرائض کوبہترین طریقے سے سر انجام دینے کے لیے سرشار ہیں،ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی عظیم قوم کی توقعقات پر پورا اترنے کے لیے تیار ہیں،
پاکستان زندہ باد! پاک فوج پائندہ باد!