آکلینڈ سے لے کر نیویارک تک،نئے سال کا استقبال شاندار انداز میں کیا گیا۔دنیا کے بڑے شہروں میں آتش بازی کی گئی۔
نیوزی لینڈ سے شروع ہونے والا نئے سال کا جشن نیویارک پہنچ گیا،ٹائمز اسکوائر پر سال نو کی تقریب میں بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
لندن میں بگ بین کی گھنٹی بجی تو لندن آئی سے روشنی کے فوارے پھوٹ پڑے،جرمن دارالحکومت برلن کے برینڈنبرگ گیٹ پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
دبئی کے برج خلیفہ پر برقی روشنیوں اور آتش بازی کا حسین امتزاج ،دنیا کی بلند ترین عمارت رنگ و نور میں نہا گئی۔
قطر کے لوزیل بولیوارڈ پر ہزاروں افراد نے نئے سال کی جشن منایا,شامی دارالحکومت دمشق میں نئے سال کی آمد پر آتش بازی کی گئی۔
ہانگ کانگ اور تائیوان میں بھی نئے سال کا بھرپور استقبال کیا گیا،نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ اور آسٹریلیا کے سڈنی پر روایتی جشن منایا گیا۔