ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوگیا۔ ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 68 ہو چکی ہے۔
قومی ادارہ صحت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو وائرس سے متاثرہ ایک اور کیس کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 68 تک پہنچ گئی۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے اب تک پولیو کے دس کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ستائیس ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں بیس کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
سندھ سے انیس پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں پولیو کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے لیکن وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔