مودی سرکار کی متصبانہ پالیسیوں کی وجہ سےمنی پور میں نسلی فسادات اور عسکریت پسندی عروج پر ہے۔
سال 2025ء کی آمد پر بھی منی پور لہو لہو ہے،مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کی نسل کشی کا عمل جاری ہے،بھارتی میڈیا کےمطابق منی پور کے علاقے امپھال میں عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے گئے ہیں،تازہ حملوں کے بعد منی پورمیں کئی لوگ اپنے گھرچھوڑنے پرمجبور ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ان حملوں کے دوران عسکریت پسندوں نے نہتے لوگوں کیخلاف جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا،تازہ عسکریت پسندوں کے حملوں کے بعد کوکی قبائل کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
کوکی قبائل کےلوگوں کا کہنا ہےکہ بھارتی فورسز نے گاؤں کے لوگوں کو لوٹنے میں عسکریت پسندوں کی مدد کی،مودی سرکار منی پور میں سیاسی مقاصد کیلئے نہتے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔