پاکستان کے معروف ماہر علم نجوم سید علی زنجانی نے سال 2025 کو پاکستان کیلئے اچھا شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سے پاکستان کی ترقی شروع ہو گی اور ذخائر بہتری کی جانب جانا شروع ہو جائیں گے ۔
سماء نیوز کے ’ پوڈ کاسٹ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید علی زنجانی کا کہناتھا کہ 2025 کا سال ایسا سال ہے جس کا میں بطور ماہر علم نجوم اس کا طویل عرصہ سے انتظار کر رہا تھا ، ہر شخص کا جیسے ایک نصیب ہوتاہے اسی طرح دنیا کے تمام ممالک کا بھی نصیب ہوتاہے ، ان کا بھی ذائچہ بنتا ہے ، ان کی معیشت کو چلانے والے لوگ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو ہی فیصلہ کرناہے کہ اسے کس نے چلانا ہے ، اب پاکستان کی بہتری ، ترقی کرنے کا وقت اس سال میں آئے گا، پہلی تبدیلی یہ ہو رہی ہے کہ مشتری (جیوپیٹر) 12 سال کے بعد اچھی پوزیشن پر آ رہاہے، پہلے چھ مہینے بہت اچھے نہیں لیکن اچھی بنیاد بننے جارہی ہے ، پاکستان نے اب ٹھیک ہونا ہے اور اس کے حالات ٹھیک ہونے ہیں، دنیا میں اس کی پہنچان بنے گی ، جون کے بعد سے اس سے مثبت نتائج آنا شروع ہو جائیں گے ۔
عوام کو شائد زیادہ ریلیف نہ ملے ، مہنگائی ویسے کم نہیں ہو گی جیسے لوگ امید رکھتے ہیں لیکن پاکستان کے ذخائر بہتری کی جانب جانا شروع ہو ں گے ۔