سال 2024 میں پاکستان کرکٹ نے خوب اتار چڑھاؤ دیکھے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا اور ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں اپنے گھر پر تاریخی شکست ہوئی جبکہ ٹی 20 میں گرین شرٹس کو امریکا ، زمبابوے اور آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیموں نے زیر کیا۔
امریکا سے رسوائی نے تو فینز کے سرجھکا دیے، بنگلادیش نے شاہینوں کو پہلی بار ٹیسٹ میچ ہی نہیں سیریز بھی ہرائی۔
تاہم، ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی سرزمین پر کامیابیاں سمیٹیں۔
قومی ٹیم کو اپ سیٹ ہوئے تو ناقابل یقین فتوحات بھی ملیں ، پاکستان انگلینڈ کو 1-2 سے ہرا کر چار سال میں پہلی ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا جبکہ گرین شرٹس نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی۔
شاہینوں نے جنوبی افریقا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریزمیں وائٹ واش کیا اور یہ پہلا موقع تھا جب پروٹیز ہوم گراؤنڈ پرکلین سوئپ ہوئے۔