.سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے مینز کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا
انگلینڈ کے ہیری بروک، جو روٹ، بھارت کےجسپریت بمراہ اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نامزدگیوں میں شامل ہیں،ہیری بروک نے سال 2024 میں 12 ٹیسٹ میچز میں 55 کی اوسط سے 1100 رنز بنائے،جسپریت بمراہ نے 13 ٹیسٹ میں 14.92 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کیں۔
.جو روٹ نے 17 ٹیسٹ میچز میں 1556 رنز بنائے جبکہ اوسط 55.57 رہی،ٹریوس ہیڈ نے 9 ٹیسٹ میچز میں 608 رنز کیے اور اوسط 40.53 رہی
اس سے قبل آئی سی سی مینز ون ڈے،ٹی ٹوئنٹی اور ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کرچکا ہے،پاکستان کی جانب سے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور صائم ایوب ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد ہیں۔