سات روزہ نیشنل ہینڈ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور میں پاک فوج کے زیر اہتمام اور پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے تعاون سے منعقد ہوئی۔
اختتامی تقریب میں ملک بھر سے آئی ہینڈ بال ٹیموں سمیت شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت,چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 300 کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
چیمپئن شپ میں آرمی، پولیس، واپڈا، ہائر ایجوکیشن اور پانچوں صوبائی ٹیمیوں نے بھی حصہ لیا۔22 دسمبر سے 28 دسمبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں لیگ کی بنیاد پر مقابلے کھیلے گئے
تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اورکھلاڑیوں کو میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا۔ مقابلوں میں، واپڈا کی ٹیم ونر رہی، جبکہ آرمی کی ٹیم رنر اپ رہی۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ثاقب محمود ملک (حلالِ امتیاز ملٹری) کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔