کینیڈا کے شہر ہیلیفیکس کے اسٹین فیلڈ ایئرپورٹ پر ائیر کینیڈا کا طیارہ حوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ہیلیفیکس کے اسٹین فلیڈ ائیرپورٹ پر لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرایا گیا۔ اس دوران مسافر طیارہ ایک طرف کو جھک گیا اور پر زمین سے ٹکرانے لگا۔
پروں سے آگ کے شعلے بھی بلند ہوتے رہے۔طیارے میں سوار 80مسافر محفوظ رہے تاہم ایئرپورٹ میں اکثر مسافروں کو طبی معائنہ کیا گیا۔