امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین کارڈ کے معاملے پر ایلون مسک کے مؤقف کی حمایت کردی۔ کہا کہ امریکی یونیورسٹی سے پڑھنے والے غیرملکی طلباء کو گرین کارڈ ملنا چاہئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے امریکی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل غیر ملکی طلباء کو گرین کارڈ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو غیر ملکی طلباء امریکی تعلیمی اداروں سے ڈگری لیتے ہیں انہیں گرین کارڈ ملنا چاہیے، میرے کاروباری دفاتر میں ایچ ون بی ویزہ کے حامل غیرملکی کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک اور ویویک راما سوامی نے غیر ملکی طلباء کیلئے ایچ ون بی ویزوں کی حمایت کی تھی۔