لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ مسلم کی جائیداد سے غیرمسلم حصے کا حقدار نہیں ہے ، عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کے فیصلےکی توثیق کردی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال چودھری نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اس کیخلاف اپیل مسترد کردی ۔ عدالت نے اپنےفیصلے میں لکھا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی غیر مسلم کسی مسلم کی جائیداد میں حصہ کا حق دار نہیں ہے ۔۔۔ گوجرہ کے وفات پانے شخص کی تراسی کنال اراضی اسکے بچوں میں تقسیم کی گئی ۔۔۔ پوتے نے اراضی کے انتقال اور اس میں غیر مسلم چچا کو حصہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا ماتحت عدالت نے چچا کے احمدی ہونے کی وجہ سے پوتے کے حق میں فیصلہ دیا اس فیصلےکو چچا نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور اپیل دائر کی جسے عدالت نے مسترد کردیا ۔۔۔