انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت کومل خان کے سپرد کی گئی ہے۔
16 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔
قومی اسکواڈ ، کومل خان (کپتان) ضوفشاں ایاز (نائب کپتان) ، علیسہ مختیار ، اریشہ انصاری ، فاطمہ خان ، ہانیہ احمر ، ماہم انیس ، ماہ نور زیب ، میمونہ خالد ، مناہل ، قرۃ العین ، راویل فرحان ، شہر بانو ، طیبہ امداد اور واصفہ حسین۔
نان ٹریولنگ ریزرو
فضا فیاض ، لائبہ ناصر ، مناہل جاوید ، روزینہ اکرم اور ثانیہ رشید۔
پاکستانی ٹیم 31 دسمبر سے 9 جنوری تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی اور 10 جنوری کو دبئی کے راستے کراچی سے ملائیشیا روانہ ہوگی۔
ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق 4 گروپس ہیں اور ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پاکستان کو گروپ بی میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی اس کے بعد 20 جنوری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا جبکہ پاکستان کا آخری گروپ میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔