کراچی کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکے کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا گیا، واقعے میں میاں بیوی اور بچی زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تین زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے، جن میں علی رضا، فائزہ اور مریم شامل ہیں۔