ہونڈا پاکستان میں قابل اعتماد، ایندھن کی بچت اور آسان مرمت کی وجہ سے نمایاں آٹو برانڈز میں شامل ہے۔ عالمی معیار اور معروف ماڈلز جیسے سِوک اور سٹی کی مقبولیت نے اسے ہر طبقے کے صارفین کے لیے پسندیدہ بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا کی جانب سے سٹی اور سویک کی قیمتوں میں 2025 کیلئے کسی بھی قسم کی تبدیلی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیاہے لیکن فائلرز اور نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح مختلف ہے ۔
ہونڈا سٹی 1.2 ایل ایم-ٹی کی قیمت 46 لاکھ 49 ہزار روپے ہے ، جسے خریدنے کیلئے فائلرز کو 70 ہزار 185 روپے جبکہ نان فائلرز کو 2 لاکھ 10 ہزار 555 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا ۔
ہونڈا سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار روپے ہے ، جسے خریدنے کیلئے فائلرز کو 70 ہزار 785 روپے جبکہ نان فائلرز کو 2 لاکھ 12 لاکھ روپے 355 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا ۔
اسی طرح ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایس سی وی ٹی کی قیمت 54 لاکھ 39 ہزار روپے ہے جسے خریدنے کیلئے فائلرز کو ایک لاکھ 9 ہزار 380 روپے جبکہ نان فائلز کو 3 لاکھ 28 ہزار 140 روپے ادا کرنے ہوں گے ۔
ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایسپائر ایم- ٹی کی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار روپے جبکہ سٹی 1.5 لیٹر ایسپائر سی وی ٹی کی قیمت 58 لاکھ 49 ہزار روپے ہے ۔
ہونڈا سٹی پاکستان کی سیڈان مارکیٹ میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اپنی قابل اعتماد کارکردگی، ایندھن کی بچت، اور کشادہ اندرونی ڈیزائن کے ساتھ، یہ گاڑی خودکار کلائمٹ کنٹرول، پُش بٹن اسٹارٹ، اور ایل ای ڈی ہیڈلائٹس جیسے جدید فیچرز فراہم کرتی ہے۔
ہونڈا سویک
ہونڈا سویک اوریل کی قیمت 86 لاکھ 59 لاکھ روپے ہے جسے خریدنے کیلئے فائلرز کو ایک لاکھ 73 ہزار 180 روپے جبکہ نان فائلرز کو 5 لاکھ 19 ہزار 540 روپے ادا کرنے ہوں گے ۔
ہونڈا سویک آر ایس کی قیمت 98 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جسے خریدنے کیلئے فائلرز کو ایک لاکھ 97 ہزار 980 روپے جبکہ نان فائلرز کو 5 لاکھ 93 ہزار 940 روپے ٹیکس دینا ہوگا ۔