پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا زور ٹوٹ گیا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 927 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کو دوپہر 2:35 بجے بینچ مارک انڈیکس 1,556.29 پوائنٹس یا 1.41 فیصد اضافے سے 111,979.61 پوائنٹس پر جاپہنچا۔
رپورٹ کے مطابق آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنیوالی کمپنیوں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حبکو، پی ایس او، شیل، ایس این جی پی، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایم ای بی ایل، ایم سی بی اور این بی پی مثبت زون میں رہا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 927 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 43 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو پی ایس ایکس دباؤ میں رہا اور سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال اور سال کے آخر میں پورٹ فولیو ایڈجسٹمنٹ پر سرمایہ کاروں کے خدشات کی وجہ سے منفی زون میں بند ہوا۔
گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1991.49 پوائنٹس یا 1.77 فیصد کی کمی سے 110423.32 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔