بےنظیر بھٹو کے 17ویں یوم شہادت پرصدرآصف علی زرداری نےکہابے نظیر امید،استقامت،جمہوریت اور انصاف کے اصولوں کا پیکر تھیں،وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ تھیں۔
بےنظیربھٹو کی برسی پرجاری کیےگئےپیغام میں صدرمملکت آصف زرداری نے کہا بےنظیر نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھاجہاں عوام کی طاقت راج کرے،شہید کے الفاظ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘ آمریت کا منہ توڑ جواب تھے۔
بےنظیر بھٹوکا عوامی طاقت پرگہرا اعتماد تھا،بےنظیر ایسے پاکستان کی خواہاں تھیں جہاں ہر بچے کوتعلیم تک رسائی ہو،،شہید بی بی نے تمام زندگی پسے ہوئے طبقات کی خودمختاری کیلئے کام کیا،ملک کو چیلنجز سےنکالنے کے لیے شہید بی بی کے نظریات پر عمل کی ضرورت ہے،
آئیے شہید بے نظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل کیلئے ہم سب مل کر کام کریں،شہید بے نظیر بھٹو کی میراث ابدی اور نظریات مشعل راہ ہیں،پاکستان کھپے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو جمہوریت کی علمبردار اور سیاسی مکالمے اور مفاہمت کی مضبوط حامی رہیں۔
بے نظیر بھٹو کی برسی پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو،ہمت اور استقامت کی علامت بنیں، میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے۔