پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آڈٹ پیراز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنگین خامیوں کو فوری درست کرنے کی ہدایت کردی ۔
چیئرمین اصغر علی ترین کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران جی ڈی اے کی مالی اور آپریشنل مینجمنٹ میں سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا جس پر سنگین خامیوں کو درست کرنے کے لیے پی اے سی نے اہم ہدایات جاری کیں۔
چیئرمین اصغر علی ترین کا محکمے میں آمدنی کے ذرائع کا حساب پیش کرنے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار ایک پیرا میں انکشاف ہوا کہ اگست 2023کو سابقہ پی اے سی نے ہدایت کی تھی کہ 87 ملین روپے ڈیفالٹرز سے فوری وصول کئے جائیں لیکن اس پر تاحال کوئی عمل نہیں ہوا۔
پی اے سی نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ سرکار کی طرف سے بجٹ میں ایک اسکیم کیلئےمختص فنڈز کو بورڈ آف گورنرز نے کس طرح کسی اور جگہ پر خرچ کیا ہے یہ رولز کی خلاف ورزی ہے۔