پاکستان علما کونسل نے ملک کے اندرونی مسائل پر امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے بیانات کو مسترد کر دیا۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ سیاسی و مذہبی اختلاف ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کیلئے سب ایک ہیں اور پاکستان بلیک میل ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کا دباؤ قبول کرے گا۔
چیئرمین علماء کونسل نے اندرونی معاملات میں مداخلت کے معاملے پر اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی امریکی پابندیاں ناقابل قبول ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دورمیں بھی فوجی عدالتیں تھیں اور لوگوں کو سزائیں ہوئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان ایک خود مختار ملک ہے۔






















