انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 2 ملزمان کے اشتہار جاری کردیئے، شہیر سکندر اور محمد عاصم کو 24 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 2 ملزمان شہید سکندر اور محمد عاصم کے اشتہار جاری کردیئے۔
عدالت نے ملزمان کو 24 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا، عدم پیشی کی صورت میں ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا، اشتہاری ہونے پر ملزمان کی جائیداد کی قرقی کا عمل شروع ہوگا۔