سابق کور کمانڈر اور لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض علی چشتی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
لیفٹیننٹ جنرل( ر ) فیض علی چشتی کی عمر 97 سال تھی اور وہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
فیض علی چشتی وفاقی وزیر اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
سابق کور کمانڈر نے دو ماہ قبل سماء کو خصوصی انٹرویو بھی دیا تھا ۔