انڈر 19 ورلڈکپ کے سپر سکسز مرحلے کے اہم ترین میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، جہاں بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا لیے ہیں۔
بولاوائیو میں کھیلےجا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت کی جانب سےارون جارج اور ابھینیو سوریاونشی نےاننگزکا آغازکیا اوردونوں بیٹرز نے ٹیم کو 47 رنزکا آغاز فراہم کیا،سوریا ونشی اورکپتان مھاترے کوصیام نےایک ہی اوورمیں آؤٹ کیاجبکہ بھارت کو تیسرا نقصان بھی 47 رنز پرہی ہواارون کی صورت میں ہواجنہیں صبحان نےکلین بولڈ کیا۔
بھارت کے چوتھے کھلاڑی ویہان ملھوترا 41 رنزبناکراحمد حسین کی گیند پران ہی کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کو انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔





















