تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کےموقع پرکپتان سلمان آغا نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں ہیں،فخر زمان ، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے،صاحبزادہ فرحان،عثمان خان اورعثمان طارق شامل نہیں ہیں۔
کپتان سلمان آغا نے کہا ہمارے پاس پانچ ورلڈ کلاس اسپنر ہیں،وکٹ پہلے10 اوور کے بعد سلوہوجاتی ہے، کوشش ہے پاورپلے میں زیادہ رنز بنائیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔





















