ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجےبنگا وفد کےہمراہ حسن ابدال میں واقع سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچے۔
اجے بنگا کی گوردوارہ پنجہ صاحب آمد پر ڈی پی او اٹک اورڈپٹی کمشنر اٹک نے ان کا استقبال کیا۔ ورلڈ بینک گروپ کے صدر نے گوردوارہ پنجہ صاحب کے درشن کیے اور مذہبی رسومات میں شرکت کی۔
انہوں نے گوردوارہ کے لنگرخانے میں لنگر بھی تناول کیا اور انتظامات کو سراہا،سکھ برادری کی جانب سے اجے بنگا کو روایتی سروپا پیش کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا بھی ان کے ہمراہ تھے۔





















