پی ٹی آئی یورپین یونین سے ملٹری کورٹس کے خلاف بیان جاری کروا کر خود پھنس گئی۔
تفصیلات کے مطابق، انٹر نیشنل کاونینٹ آف سول اینڈ پولیٹیکل رائٹس کے جس آرٹیکل 14 کا حوالہ یورپین یونین نے دیا ہے اسی کے مطابق قومی سلامتی کے امور میں انتشاری افراد کو سزائیں بغیر عوامی شنوائی کے دی جا سکتی ہیں۔
پی ٹی آئی کے مغربی کارندے سمجھتے ہیں کہ وہ اس قسم کے قوانین سے پاکستانی ریاست کو دباؤ کا شکار کر لیں گے۔ مگر ریاست نے پہلے سے ہی ان قوانین کا بغور جائزہ لیتے ہوئے اور انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی انتشاریوں کو سزائیں سنائی ہیں۔