مشہور تامل فلم اسٹار اللو ارجن کی فلم پشپا 2نے تین ہفتوں میں 57 کروڑ کمالیے،فلم نے دنیا بھر سے ایک ہزار 500 کروڑ روپے کمائے۔
سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی تامل فلم پشپا 2 ریلز ہونے کے تین ہفتوں میں 57 کروڑ بھارتی روپےکما لیے،جبکہ دنیا بھر میں اس فلم نے 1ہزار 5سو کروڑ کمائے،جبکہ اب بھی باکس آفس پر بہترین بزنس کررہی ہے۔
ٹریکنگ ویب سائٹ ساکنلک کےمطابق، 18دنوں میں پشپا 2 نےہندوستان میں 1062.9 کروڑ روپے کا کھڑکی توڑ بزنس کیا،فلم کےہندی ورژن نے 679.65 کروڑ روپےکمائے، تیلگو ورژن نے 307.8 کروڑ روپے کمائے۔
سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی پشپا 2 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی،فلم کو تیلگو، تامل، کنڑ، ملیالم، بنگالی اور ہندی سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔