پاکستان جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز 3 صفر سے ہرانے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی۔
جنوبی افریقا کو تاریخ میں پہلی بار اپنی سرزمین پر رسوا کن شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز 3 صفر سے ہرانے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی۔
پاکستان وہ ٹیم بن گئی جس نے افریقی سرزمین پر پہلی بار جنوبی افریقا کو 3 صفر سے ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست دی، اس سے قبل یہ کارنامہ کسی ٹیم نے سرانجام نہیں دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ اتوار کو کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 اوورز میں 271 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا جس نے پہلی بار 1991 میں باضابطہ طور پر ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا، اسے ہوم گراؤنڈ پر کبھی بھی ایسی ذلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔